صدر مملکت ممنون حسین کا نواز شریف کی صحت کی خرابی سے متعلق خبروں پر تشویش کا اظہار

اسلام آباد ۔ 23 جولائی (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کی صحت کی خرابی سے متعلق خبروں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ایوان صدر کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے نگران وزیراعظم کو ٹیلیفون کر کے سابق وزیراعظم کا مکمل علاج یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ صدر مملکت نے نگران وزیراعظم کو ہدایت کی …

اسلام آباد ۔ 23 جولائی (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کی صحت کی خرابی سے متعلق خبروں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ایوان صدر کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے نگران وزیراعظم کو ٹیلیفون کر کے سابق وزیراعظم کا مکمل علاج یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ صدر مملکت نے نگران وزیراعظم کو ہدایت کی کہ سابق وزیراعظم کو علاج معالجے کی مکمل اور درکار سہولتیں فراہم کی جائیں۔