اسلام آباد ۔ 31 اکتوبر (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ سری لنکا، پاکستان کا قریب ترین دوست ملک ہے اور دونوں ممالک کے درمیان تجارتی حجم میں مزید اضافے کی ضرورت ہے۔ یہ بات انہوں نے سری لنکا میں پاکستان کے نامزد ہائی کمشنر میجر جنرل (ر) شاہد احمد حشمت سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جنہوں نے منگل کو ایوان صدر میں صدر …
صدر مملکت ممنون حسین کا سری لنکا میں پاکستان کے نامزد ہائی کمشنر میجر جنرل (ر) شاہد احمد حشمت سے ملاقات میں اظہار خیال

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 31 اکتوبر (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ سری لنکا، پاکستان کا قریب ترین دوست ملک ہے اور دونوں ممالک کے درمیان تجارتی حجم میں مزید اضافے کی ضرورت ہے۔ یہ بات انہوں نے سری لنکا میں پاکستان کے نامزد ہائی کمشنر میجر جنرل (ر) شاہد احمد حشمت سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جنہوں نے منگل کو ایوان صدر میں صدر مملکت سے ملاقات کی۔ صدر مملکت نے کہا کہ سرمایہ کاری کے شعبے میں سری لنکا کے ساتھ زیادہ سے زیادہ تعاون کیا جائے اور وہاں کے سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی ترغیب دی جائے تاکہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تعلقات کو مزید فروغ مل سکے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تمام مذاہب کے لوگوں کو آزادی حاصل ہے اس لئے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان مذہبی سیاحت کے فروغ پر توجہ دی جائے۔ صدر مملکت نے کہا کہ بدھ مت کے مذہبی سیاحوں کو پاکستان میں ہرممکن سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں تاکہ سیاحت کے شعبے کو فروغ مل سکے۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان میں معیاری تعلیم کے امکانات موجود ہیں جن سے سری لنکا کے طلبہ زیادہ سے زیادہ مستفید ہو سکتے ہیں۔








