اسلام آباد ۔ 19 دسمبر (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ اسلام ایک پرامن مذہب ہے،اس کو دہشت گردی سے جوڑنا غلط ہے، ہمیں آپس میں اختلافات کے بجائے دوستی اور خیر سگالی کے جذبے کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے یہ بات پیر کو ایوان صدر میں سیرت النبی کے موضوع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی جس میں جید …
صدر مملکت ممنون حسین کا سیرت النبی کے موضوع پر منعقدہ تقریب سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 19 دسمبر (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ اسلام ایک پرامن مذہب ہے،اس کو دہشت گردی سے جوڑنا غلط ہے، ہمیں آپس میں اختلافات کے بجائے دوستی اور خیر سگالی کے جذبے کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے یہ بات پیر کو ایوان صدر میں سیرت النبی کے موضوع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی جس میں جید علما، صحافیوں اور مہمانوں کی ایک بڑی تعداد شریک تھی۔ صدر مملکت نے کہا کہ انتہا پسندی اور دہشت گردی کی وجہ سے پوری دنیا میں اضطرابی کیفیت ہے جسے صرف سنت نبوی پر عمل پیرا ہو کر ختم کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بعض حلقوں کا خیال ہے کہ مسلمانوں کے اندر جہاد و قتال کے فرض کی ادائیگی کی وجہ سے دنیا میں بے چینی پیدا ہو رہی ہے جو کہ ایک غلط تصور ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ یہ بات اچھی طرح سمجھ لینی چاہئے کہ جہاد فی سبیلِ اللہ یا قتال جیسے تصورات کا بنیادی مقصد فساد فی الارض کا خاتمہ ہے، جسے اختیار کرنے کی کئی شرائط ہیں جنہیں پورا کئے بغیر اسے شروع کرنے کی اجازت نہیں۔ صدر مملکت نے کہا کہ کسی سے بدلہ لینے کے بارے میں سوچنے سے قبل ان احکامات کو بہر صورت پیشِ نظر رکھنا چاہئے جن میں قرابت داروں، پڑوسیوں اور عام لوگوں سے تعلق کے بارے میں رہنمائی کی گئی ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ دنیا کی مختلف اقوام، تہذیبوں اور عقائدسے تعلق رکھنے والے لوگوں کے درمیان باہمی اعتماد کی فضا سے بہت سارے اختلافات ختم ہو سکتے ہیں۔








