صدر مملکت ممنون حسین کا سیمینار سے خطاب

مسلمان کی حیثیت سے ہمیں پوری دنیا کا امن عزیز ہے ، ہم عالمِ انسانیت کی ترقی ، خوش حالی اور فلاح و بہبود کے آرزومند ہیں، ہمارا یہی عقیدہ ہے جس پر عمل کرتے ہوئے امنِ عالم کے لیے پاکستان نے ہمیشہ پرُجوش کردار ادا کیا ہے،صدر مملکت ممنون حسین کا سیمینار سے خطاب اسلام آباد ۔ 26 مئی (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے …

مسلمان کی حیثیت سے ہمیں پوری دنیا کا امن عزیز ہے ، ہم عالمِ انسانیت کی ترقی ، خوش حالی اور فلاح و بہبود کے آرزومند ہیں، ہمارا یہی عقیدہ ہے جس پر عمل کرتے ہوئے امنِ عالم کے لیے پاکستان نے ہمیشہ پرُجوش کردار ادا کیا ہے،صدر مملکت ممنون حسین کا سیمینار سے خطاب

اسلام آباد ۔ 26 مئی (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ مسلمان کی حیثیت سے ہمیں پوری دنیا کا امن عزیز ہے اور ہم عالمِ انسانیت کی ترقی ، خوش حالی اور فلاح و بہبود کے آرزومند ہیں، ہمارا یہی عقیدہ ہے جس پر عمل کرتے ہوئے امنِ عالم کے لیے پاکستان نے ہمیشہ پرُجوش کردار ادا کیا ہے،ہمارا یہ کردار آئندہ بھی جاری رہے گا۔ وہ جمعہ کو یہاں ”میثاقِ مدینہ“ کی روشنی میں معاشرے کی تشکیل کے موضوع پر سیمینار سے خطاب کر رہے تھے۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان اور یہ خطہ گزشتہ تقریباً چار دہائیوں سے ایک ایسی کش مکش کا شکار ہے جس میں خون ریزی بھی بہت ہوئی اور ہمارے معاشرتی ڈھانچے کو بھی بے پناہ نقصان پہنچا ہے۔ یہ ایک ناقابلِ تردید حقیقت ہے کہ اس خون ریزی اور ان جنگوں کے اسباب غیر مقامی ہیں لیکن بیرونی مفادات کے گورکھ دھندے سے ہمارا معاشرہ ہر سطح پرمتاثر ہوا جس سے ہمارے نوجوانوں میں ردِعمل اور ہیجان کی کیفیات بھی پیدا ہوئیں اور یہ سوال بھی پوری قوت کے ساتھ سامنے آیا کہ ہمارے اسلاف نے جس راستے کا تعین کیا تھا، وہ درست بھی ہے یا نہیں۔ یہ ایک ایسا بنیادی سوال ہے جس کی بازگشت ہمیں اپنے انفرادی اور اجتماعی، ہرعمل میں سنائی دیتی ہے۔

Leave a Reply