اسلام آباد ۔ 6 جنوری (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے ممتاز شاعر رساچغتائی کی وفات پر اظہار تعزیت اور ان کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی ہے۔ انھوں نے کہا کہ رسا چغتائی نے کلاسیکی انداز برقرار رکھتے ہوئے نئے شعری تجربات کیے ا ور عصری مسائل کو فنکارانہ انداز میں بیان کرنے کا کارنامہ انجام دیا ۔ انھوں نے کہا کہ رسا چغتائی کی …
صدر مملکت ممنون حسین کا شاعر رساچغتائی کی وفات پر اظہار تعزیت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 6 جنوری (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے ممتاز شاعر رساچغتائی کی وفات پر اظہار تعزیت اور ان کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی ہے۔ انھوں نے کہا کہ رسا چغتائی نے کلاسیکی انداز برقرار رکھتے ہوئے نئے شعری تجربات کیے ا ور عصری مسائل کو فنکارانہ انداز میں بیان کرنے کا کارنامہ انجام دیا ۔ انھوں نے کہا کہ رسا چغتائی کی ادبی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا۔ صدرممنون حسین نے مرحومشاعر رساچغتائی کے اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔







