صدر مملکت ممنون حسین کا نیوٹیک کے زیر اہتمام تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب

اسلام آباد ۔ 19 دسمبر (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے نوجوانوں کے لئے فنی تربیت کے حصول کو ضروری قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نوجوانوں کو اپنے خوابوں کو حقیقت کا روپ دینے کے لئے قوت بنانا چاہتے ہیں، انہیں ہنر مند بنانا اور عملی زندگی کے لئے تیار کرنا اسی عمل کا حصہ ہے۔ نیوٹیک کو مختلف شعبوں میں کام کے لئے بڑی تعداد …

اسلام آباد ۔ 19 دسمبر (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے نوجوانوں کے لئے فنی تربیت کے حصول کو ضروری قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نوجوانوں کو اپنے خوابوں کو حقیقت کا روپ دینے کے لئے قوت بنانا چاہتے ہیں، انہیں ہنر مند بنانا اور عملی زندگی کے لئے تیار کرنا اسی عمل کا حصہ ہے۔ نیوٹیک کو مختلف شعبوں میں کام کے لئے بڑی تعداد میں نوجوانوں کو تربیت کی فراہمی کے پروگرام تیار کرنے چاہئیں۔ وہ نیوٹیک کے زیر اہتمام تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ صدر مملکت نے کہا کہ ہمیں اپنے نوجوانوں کو امید دلانی چاہئے۔ اس سلسلے میں نیوٹیک اور وزیراعظم کے یوتھ سکل پروگرام انتہائی مفید ثابت ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ معاشرے کے ہر طبقہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ ان پروگراموں کو کامیاب بنانے اور قومی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔ صدر مملکت نے نیوٹیک پر زور دیا کہ وہ بلوچستان اور بالخصوص اس کے ساحلی علاقوں اور گوادر پر توجہ مرکوز کریں تاکہ مقامی نوجوان روزگار کے مواقع سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ گوادر بندرگاہ اور اقتصادی راہداری کے فعال ہونے سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ نیوٹیک کو شپنگ انڈسٹری اور متعلقہ شعبوں میں کام کے لئے بڑی تعداد میں نوجوانوں کو تربیت کی فراہمی کے پروگرام تیار کرنے چاہئیں۔

Leave a Reply