اسلام آباد ۔ 5 اپریل (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ دہشت گردی اور انتہاءپسندی کا خاتمہ صرف طاقت کے استعمال سے نہیں کیا جا سکتا بلکہ اس کےلئے ضروری ہے کہ زمینی حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے جامع حکمت عملی وضع کی جائے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کامیابیاں تاریخی ہیں، دیگر ممالک پاکستان کے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں …
صدر مملکت ممنون حسین کا نیکٹا کے زیر اہتمام بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 5 اپریل (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ دہشت گردی اور انتہاءپسندی کا خاتمہ صرف طاقت کے استعمال سے نہیں کیا جا سکتا بلکہ اس کےلئے ضروری ہے کہ زمینی حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے جامع حکمت عملی وضع کی جائے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کامیابیاں تاریخی ہیں، دیگر ممالک پاکستان کے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تجربات سے مستفید ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے یہ بات اسلام آباد میں نیشنل کاﺅنٹر ٹیررازم اتھارٹی کے زیر اہتمام بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر اراکین پارلیمنٹ، پاکستان اور بیرونِ پاکستان سے تشریف لانے والے ماہرین کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب سے وزیر داخلہ احسن اقبال نے بھی خطاب کیا۔ صدر مملکت نے کہا کہ گذشتہ تین دہائیوں کے دوران عالمی اور علاقائی صورتِحال نے جو رخ اختیار کیا، پاکستان براہِ راست اِس کا نشانہ بنا لیکن ان حالات میں پاکستان نے جس عزم و ہمت سے کام لیا اس کی مثال تاریخی ہے۔








