صدر مملکت ممنون حسین کا وفاقی تعلیمی بورڈ کی 33 ویں سالانہ تقریبِ تقسیم انعامات سے خطاب

اسلام آباد ۔ 12 جولائی (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ قوموں کی ترقی میں تعلیم کو بنیادی حیثیت حاصل ہے، بچوں کی تعلیم کے ساتھ کردار سازی کو بھی فروغ دینے کی ضرورت ہے، نوجوان مثبت سوچ اور عمل کے ذریعے ملک و قوم کا مقام بلند کریں، مستقبل کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے بچیوں کی تعلیم پر خاص توجہ دی جانی چاہیے، …

اسلام آباد ۔ 12 جولائی (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ قوموں کی ترقی میں تعلیم کو بنیادی حیثیت حاصل ہے، بچوں کی تعلیم کے ساتھ کردار سازی کو بھی فروغ دینے کی ضرورت ہے، نوجوان مثبت سوچ اور عمل کے ذریعے ملک و قوم کا مقام بلند کریں، مستقبل کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے بچیوں کی تعلیم پر خاص توجہ دی جانی چاہیے، بچے ہمارے محفوظ مستقبل کی ضمانت ہیں، ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ انہیں تعلیم کے لیے سازگار ماحول فراہم کریں ۔ وہ جمعرات کو یہاں وفاقی تعلیمی بورڈ کی 33 ویں سالانہ تقریبِ تقسیم انعامات سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر نگراں وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت محمد یوسف شیخ اور چیئرمین وفاقی تعلیمی بورڈ ڈاکٹر اکرام علی ملک بھی موجود تھے۔ صدر مملکت نے کہا کہ آج ترقی اور ٹیکنالوجی کی دنیا نہایت تیزی اور برق رفتاری سے کامیابی کی منازل طے کر رہی ہے، قدرت ایسی کامیابیاں صرف ا±ن ہی قوموں کو عطا کرتی ہے جو تعلیم یافتہ ہونے کے ساتھ ساتھ اپنے اخلاق و کردار کے اعلیٰ مناسب پر بھی فائض ہوں۔ انہوں نے کہا کہ قوموں کی ترقی میں تعلیم کو کلیدی حیثیت حاصل ہے لیکن کردار کی پختگی اور مثبت اخلا قی قدروں کا فروغ اور استحکام اس سے بھی زیادہ اہم ہے۔ صدر مملکت نے اساتذہ کرام اور والدین پر زور دیا کہ وہ بچوں کی تعلیم کے علاوہ ا±ن کے اعلیٰ اخلاق اور کردار سازی کو کبھی نظر انداز نہ کریں کیونکہ مستقبل میں انہی بچوں نے ہی ملک و ملت کی باگ ڈور سنبھالنی ہے۔