اسلام آباد ۔ 8 جنوری (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ آج کے ادیب کے کاندھوں پر یہ بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اپنے تخلیقی اظہار میں اپنے عہد کے مسائل ، خاص طور پر شدت پسندی جیسے مسئلے کا تجزیہ کر کے بتائے کہ چند بیمار ذہنوں نے جس شقاوتِ قلبی کا مظاہرہ کیا ہے، اس کی اجازت نہ دین سے …
صدر مملکت ممنون حسین کا چوتھی بین الاقوامی کانفرنس کے اختتامی اجلاس سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 8 جنوری (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ آج کے ادیب کے کاندھوں پر یہ بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اپنے تخلیقی اظہار میں اپنے عہد کے مسائل ، خاص طور پر شدت پسندی جیسے مسئلے کا تجزیہ کر کے بتائے کہ چند بیمار ذہنوں نے جس شقاوتِ قلبی کا مظاہرہ کیا ہے، اس کی اجازت نہ دین سے ملتی ہے اور نہ انسانی اور تہذیبی روایت میں اس کی کوئی گنجائش پائی جاتی ہے اس میں کوئی شبہ نہیں کہ یہ ذمہ داری معاشرے کے ہر طبقے پر عائد ہوتی ہے








