صدر مملکت ممنون حسین کا پاکستان پولٹری، ڈیری اور لائیو سٹاک ایکسپو 2018ءکی افتتاحی تقریب سے خطاب

کراچی ۔ 19 جولائی (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ ملک کی زرعی معیشت بالخصوص پولٹری، ڈیری اور لائیو سٹاک کے شعبہ میں ترقی کی بے پناہ صلاحیت موجود ہے، ملکی و غیر ملکی سرمایہ کار اس شعبہ میں سرمایہ کاری کی بہترین اور لچکدار پالیسی سے استفادہ کرتے ہوئے دستیاب مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ انہوں نے یہ بات جمعرات کویہاں پاکستان …

کراچی ۔ 19 جولائی (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ ملک کی زرعی معیشت بالخصوص پولٹری، ڈیری اور لائیو سٹاک کے شعبہ میں ترقی کی بے پناہ صلاحیت موجود ہے، ملکی و غیر ملکی سرمایہ کار اس شعبہ میں سرمایہ کاری کی بہترین اور لچکدار پالیسی سے استفادہ کرتے ہوئے دستیاب مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ انہوں نے یہ بات جمعرات کویہاں پاکستان پولٹری، ڈیری اور لائیو سٹاک ایکسپو 2018ءکی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر صدر ڈیری کیٹل فارمر ایسوسی ایشن شاکر عمر گجر، چیئرمین بخاری گروپ سردار رفیق خان، چیف ایگزیکٹو آفیسر لینڈ مارک کمیونیکیشن محمد علی ہمدانی اور اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ صدر مملکت نے پاکستان کے پہلے پولٹری، ڈیری و لائیو سٹاک ایکسپو کے انعقاد کو سراہتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ یہ نمائش ملک میں اس شعبے اور قومی معیشت کو بہترین بنیاد فراہم کرے گی۔ اس سے نہ صرف صنعت ترقی کرے گی بلکہ صارفین کا معیار زندگی بہتر بنانے میں بھی مدد ملے گی۔

مزید خبریں