کراچی ۔ 30 دسمبر (اے پی پی) کیڈ ٹ کالج اورماڑہ کے دوسرے ”یوم والدین“ کی تقریب ہفتہ کے روز منعقد ہوئی۔ صدر پاکستان ممنون حسین اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔ مہمان خصوصی کی آمد پر چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے ان کا خیر مقدم کیا۔ پاک بحریہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی نے …
صدر مملکت ممنون حسین کا کیڈٹ کالج اورماڑہ میں یوم والدین کی تقریب سے خطاب

مزید خبریں
کراچی ۔ 30 دسمبر (اے پی پی) کیڈ ٹ کالج اورماڑہ کے دوسرے ”یوم والدین“ کی تقریب ہفتہ کے روز منعقد ہوئی۔ صدر پاکستان ممنون حسین اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔ مہمان خصوصی کی آمد پر چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے ان کا خیر مقدم کیا۔ پاک بحریہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی نے کیڈٹس پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ معیار ی تعلیم کے حصول کے ساتھ ساتھ کردار سازی پر بھی بھرپور توجہ دیں۔ صدر مملکت نے اس موقع پر بلوچستان میں تعلیمی ڈھانچے کو مستحکم کرنے کے حکومتی عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کیڈٹ کالج اورماڑہ کے قیام پر پاک بحریہ کو مبارکباد پیش کی اور ساحل مکران پر بسنے والی مقامی آبادی کے معیار تعلیم کو بلند کرنے اور ان کی سماجی و معاشی بہبود کے حوالے سے پاک بحریہ کی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے ساحلی پٹی پر پاک بحریہ کی جانب سے شروع کئے جانے والے فلاحی منصوبوں اور کوششوں کا بھی ذکر کیا۔








