صدر مملکت ممنون حسین کا یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر خصوصی پیغام

اسلام آباد ۔ 5 فروری (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے کشمیری بھائیوں کی بھر پور حمایت کا اعادہ کرتا ہے اور اس عزم کا اظہار کرتا ہے کہ حق خود ارادیت کے حصول کے لیے کشمیریوں کی منصفانہ جدوجہد کو ہماری غیر متزلزل سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت ہمیشہ حاصل رہے گی تاکہ اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق یہ دیرینہ …

اسلام آباد ۔ 5 فروری (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے کشمیری بھائیوں کی بھر پور حمایت کا اعادہ کرتا ہے اور اس عزم کا اظہار کرتا ہے کہ حق خود ارادیت کے حصول کے لیے کشمیریوں کی منصفانہ جدوجہد کو ہماری غیر متزلزل سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت ہمیشہ حاصل رہے گی تاکہ اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق یہ دیرینہ مسئلہ پر امن طریقے سے حل ہو سکے۔ یہ بات صدر مملکت ممنون حسین نے آج پیر کو منائے جانے والے یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہی ہے ۔