اسلام آباد ۔ 25 اپریل (اے پی پی)صدر مملکت ممنون حسین نے پاکستان اور اردن کے درمیان روایتی دوستانہ تعلقات کو دونوں ممالک کے باہمی فائدے کے لئے ٹھوس اقتصادی شراکتداری میں تبدیل کرنے پر زور دیا ہے ،پاکستان اور اردن کے درمیان قریبی برادرانہ تعلقات ہیں جو مشترکہ تاریخ ، عقیدہ اور ثقافت میں جڑے ہوئے ہیں ۔ انہوںنے یہ بات منگل کو یہاں ایوان صدر میں اردن کی …
صدر مملکت ممنون حسین کی اردن کی سینیٹ کے صدر فیصل عاکف الفیاض کی قیادت میں وفد سے ملاقات میں اظہار خیال
اسلام آباد ۔ 25 اپریل (اے پی پی)صدر مملکت ممنون حسین نے پاکستان اور اردن کے درمیان روایتی دوستانہ تعلقات کو دونوں ممالک کے باہمی فائدے کے لئے ٹھوس اقتصادی شراکتداری میں تبدیل کرنے پر زور دیا ہے ،پاکستان اور اردن کے درمیان قریبی برادرانہ تعلقات ہیں جو مشترکہ تاریخ ، عقیدہ اور ثقافت میں جڑے ہوئے ہیں ۔ انہوںنے یہ بات منگل کو یہاں ایوان صدر میں اردن کی سینیٹ کے صدر فیصل عاکف الفیاض کے ساتھ وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ، اس موقع پر چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی اور اردن کے سفیر نواف خالف سارےریح بھی موجود تھے ۔صدر نے کہاکہ پاکستان اردن کے ساتھ اپنے تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے اور علاقائی اور بین الاقوامی فورمز پر ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کاخیر مقدم کرتاہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے منافع بخش مواقع فراہم کرتاہے ۔ انہوں نے اردن کے سرمایہ کاروں سے کہاکہ وہ ان مواقع سے فائدہ اٹھائیں ۔ صدر نے کہاکہ پاکستان کا نجی شعبہ اردن میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتاہے۔ انہوں نے کہاکہ اردن پاکستان کی ٹیکسٹائل کے شعبہ میں مہارت سے فائدہ اٹھا سکتاہے ۔ صدر نے امت مسلمہ کے درمیان اتحاد کے لئے اسلامی تعاون کی تنظیم کاپلیٹ فارم استعمال کرنے پر زور دیا اور کہاکہ امت مسلمہ کو درپیش چلینجز کو حل کیا جائے ۔









