صدر مملکت ممنون حسین کی اردن کے چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف لیفٹیننٹ جنرل محمود فرحت سے ملاقات میں گفتگو

اسلام آباد ۔ 23 اگست (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کےلئے پاکستان مسلم امہ کی توقعات پر پورا اترے گا۔ انہوں نے یہ بات اردن کے چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف لیفٹیننٹ جنرل محمود فرحت سے ملاقات میں کہی جنہوں نے بدھ کو ایوان صدر میں ان سے ملاقات کی۔ صدر مملکت نے شام کی صورتحال پر افسوس …

اسلام آباد ۔ 23 اگست (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کےلئے پاکستان مسلم امہ کی توقعات پر پورا اترے گا۔ انہوں نے یہ بات اردن کے چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف لیفٹیننٹ جنرل محمود فرحت سے ملاقات میں کہی جنہوں نے بدھ کو ایوان صدر میں ان سے ملاقات کی۔ صدر مملکت نے شام کی صورتحال پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ شام کی تشویشناک صورتحال سے مسلم امہ کی یکجہتی اور اتحاد متاثر ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان شام اور یمن کے مسئلہ پر غیر جانبدار ی کی پالیسی پر مکمل طور پر کاربند ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان پرامن اور خوشحال افغانستان کا خواہاں ہے اور خطہ میں امن چاہتا ہے تاہم مسئلہ کشمیر کے حل تک جنوبی ایشیاءمیں دیرپا امن ممکن نہیں۔ صدر مملکت نے اس موقع پر مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور دیا اور اردن کے نوجوان افسران کو پاکستان میں تربیتی اداروں میں تربیت کی بھی پیشکش کی۔ صدر مملکت نے کہا ہے کہ پاکستان اور اردن کے درمیان دفاع سمیت تمام شعبوں میں تعاون جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اردن کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اور پاک۔اردن دفاعی تعاون باہمی مفاد اور عالمی امن کےلئے ہے۔

Leave a Reply