صدر مملکت ممنون حسین کی ڈنمارک کیلئے پاکستان کے نامزد سفیر سید ذوالفقار حیدر گردیزی

اسلام آباد ۔ 25 اپریل (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستان غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری کیلئے بہترین مراعات فراہم کرتاہے، بیرون ملک پاکستان کے بہتر تشخص کو اجاگر کیا جائے۔ انہوں نے یہ بات منگل کو یہاں ایوان صدر میں ڈنمارک کیلئے پاکستان کے نامزد سفیر سید ذوالفقار حیدر گردیزی کے ساتھ ملاقات کے دوران کہی۔ صدر نے کہا کہ ڈنمارک میں …

اسلام آباد ۔ 25 اپریل (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستان غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری کیلئے بہترین مراعات فراہم کرتاہے، بیرون ملک پاکستان کے بہتر تشخص کو اجاگر کیا جائے۔ انہوں نے یہ بات منگل کو یہاں ایوان صدر میں ڈنمارک کیلئے پاکستان کے نامزد سفیر سید ذوالفقار حیدر گردیزی کے ساتھ ملاقات کے دوران کہی۔ صدر نے کہا کہ ڈنمارک میں تجارتی برادری کو پاکستان میں بالخصوص متبادل توانائی کے شعبہ میں سرمایہ کاری کے مواقع سے آگاہ کیا جائے۔ سفیر کو ان کی نئی ذمہ داریوں پر مبارکباد دیتے ہوئے صدر نے کہا کہ اگرچہ پاکستان اور ڈنمارک کے درمیان دو طرفہ تجارتی حجم میں اضافہ ہو رہا ہے تاہم ڈنمارک کیلئے روایتی اور غیر روایتی اشیاءمیں ہماری برآمدات مزید بڑھانے کی ضرورت ہے۔ صدر نے توقع ظاہر کی کہ نئے نامزد سفیر کی تقرری سے دونوں ممالک کے درمیان تمام شعبوں میں تعلقات مزید مضبوط ہونگے۔

Leave a Reply