اسلام آباد ۔ 14 مارچ (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے سے وسط ایشیائی ممالک کے دنیا کے بہت سے ممالک سے رابطے بڑھ جائیں گے اور اس منصوبے سے گوادر کی بندرگاہ سے کرغزستان تک مختصر ترین رابطہ مہیا ہو گا۔ انہوں نے یہ بات کرغز جمہوریہ کی سپریم کونسل کے چیئرمین چینی بائی ترسن بے کوف کی سربراہی …
صدر مملکت ممنون حسین کی کرغز جمہوریہ کی سپریم کونسل کے چیئرمین چینی بائی ترسن بے کوف کی سربراہی میں وفد سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 14 مارچ (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے سے وسط ایشیائی ممالک کے دنیا کے بہت سے ممالک سے رابطے بڑھ جائیں گے اور اس منصوبے سے گوادر کی بندرگاہ سے کرغزستان تک مختصر ترین رابطہ مہیا ہو گا۔ انہوں نے یہ بات کرغز جمہوریہ کی سپریم کونسل کے چیئرمین چینی بائی ترسن بے کوف کی سربراہی میں وفد سے ایوان صدر میں منگل کو بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق، ممبر قومی اسمبلی عبدالحمید خان، کرغزستان پارلیمنٹ کے حزب اختلاف کے اراکین اور کرغزستان کے پاکستان میں سفیر بیشیم بیوایرک ادرکینوویک بھی موجود تھے۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان، کرغزستان، چین ، قزاخستان کے مابین معاہدے نے تعلقات کو نئی جہت دی جس سے تجارتی اور اقتصادی تعاون میں اضافہ ہو گا۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان اور کرغزستان کے درمیان تجارت دونوں ملکوں کی صلاحیتوں سے کم ہے اور اس کو مزید بڑھانے کےلئے کوششوں کی ضرورت ہے۔








