اسلام آباد ۔ 12 جولائی (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ تمام یونیورسٹیوں کی مشاورت سے تعلیمی اداروں میں عدم برداشت کے بڑھتے ہوئے رجحان پرقابوپانے کےلئے ٹھوس اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار صدر مملکت نے ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر طارق بنوری سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ صدر مملکت نے کہا کہ یونیورسٹیاں اور دیگر اعلی تعلیمی ادارے …
صدر مملکت ممنون حسین کی ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر طارق بنوری سے گفتگو
اسلام آباد ۔ 12 جولائی (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ تمام یونیورسٹیوں کی مشاورت سے تعلیمی اداروں میں عدم برداشت کے بڑھتے ہوئے رجحان پرقابوپانے کےلئے ٹھوس اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار صدر مملکت نے ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر طارق بنوری سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ صدر مملکت نے کہا کہ یونیورسٹیاں اور دیگر اعلی تعلیمی ادارے ملک کی اقتصادی اور انسانی وسائل کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے چیئرمین کو ہدایت کی کہ وہ ملک میں اعلی تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔ صدر مملکت نے پروفیسر ڈاکٹر طارق بنوری کو ہائیر ایجوکیشن کمیشن کا چیئرمین تعینات ہونے پر مبارک باد دی اور امید کا اظہار کیا کہ وہ پاکستانی تعلیمی نظام کو بین الاقوامی معیار کے مطابق لانے کے لیے اپنی تمام صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔









