صدر مملکت ممنو ن حسین کی چیئرمین سٹیٹ کونسل عمان ڈاکٹر یحیی بن محفوظ بن سالم المنذری کی سربراہی میں وفد سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 11 جنوری (اے پی پی) صدر مملکت ممنو ن حسین نے کہا ہے کہ پاکستان اور عمان کے درمیان دو طرفہ تعلقات مشترکہ ثقافت، تاریخ اور ورثہ سے جڑے ہوئے ہیں اورپاکستان عمان کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو بہت زیادہ اہمیت دیتا ہے صدر مملکت نے یہ بات ایوان صدر میں چیئرمین اسٹیٹ کونسل عمان ڈاکٹر یحیی بن محفوظ بن سالم المنذری کی سربراہی میں وفد …

اسلام آباد ۔ 11 جنوری (اے پی پی) صدر مملکت ممنو ن حسین نے کہا ہے کہ پاکستان اور عمان کے درمیان دو طرفہ تعلقات مشترکہ ثقافت، تاریخ اور ورثہ سے جڑے ہوئے ہیں اورپاکستان عمان کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو بہت زیادہ اہمیت دیتا ہے صدر مملکت نے یہ بات ایوان صدر میں چیئرمین اسٹیٹ کونسل عمان ڈاکٹر یحیی بن محفوظ بن سالم المنذری کی سربراہی میں وفد سے ملاقات کے دوران کہی جس میں اعلیٰ حکام بھی شریک تھے۔ صدر مملکت نے کہا کہ پارلیمانی وفود کے تبادلے سے دونوں ملکوں کے پارلیمانی لیڈرایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھائیں گے اور یہ باہمی روابط کو مزید مضبوط کریں گے۔انھوں نے کہا کہ پاکستان بین الاقوامی اور علاقائی امن و استحکام کے سلسلے میں عمان کے بھرپورکردار کی قدر کرتے ہیں۔ دونوں ممالک مختلف علاقائی و بین الاقوامی مسائل پر متفقہ را ئے رکھتے ہیں جو دونوں ممالک کے لیے خوش آئند ہے۔صدر مملکت نے کہا کہ عمان کے سول و ملٹری افسران پاکستانی عسکری اور سول تربیتی اداروں سے استفادہ حاصل کر سکتے ہیں۔

مزید خبریں

Leave a Reply