صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اورگورنر پنجاب چوہدری سرورکی ملاقات، انسداد کورونا اور ریلیف کے اقدامات پر تبادلہ خیال

لاہور ۔8 اپریل (اے پی پی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بدھ کو گورنر ہائوس لاہور میں گورنر پنجاب چوہدری سرور سے ملاقات کی۔ ایوان صدر سے بدھ کو جاری بیان کے مطابق گورنر ہائوس میں ہونے والی ملاقات میں انسداد کورونا اور ریلیف کے لئے کئے جانے والے اقدامات پر گفتگو ہوئی۔ گورنر پنجاب نے ٹیلی راشن ہیلپ لائن اور ٹیلی میڈیسن سروس کے حوالے سے بھی آگاہ کیا۔ …

لاہور ۔8 اپریل (اے پی پی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بدھ کو گورنر ہائوس لاہور میں گورنر پنجاب چوہدری سرور سے ملاقات کی۔ ایوان صدر سے بدھ کو جاری بیان کے مطابق گورنر ہائوس میں ہونے والی ملاقات میں انسداد کورونا اور ریلیف کے لئے کئے جانے والے اقدامات پر گفتگو ہوئی۔ گورنر پنجاب نے ٹیلی راشن ہیلپ لائن اور ٹیلی میڈیسن سروس کے حوالے سے بھی آگاہ کیا۔ گورنر پنجاب نے متاثرہ اور مستحق خاندانوں کے لئے راشن پیکیج کے حوالے سے بھی آگاہ کیا۔