پشاور ۔ 27 فروری (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے خیبرپختونخوا میں بلین ٹری سونامی سے متعلق اٹھائے گئے اقدامات پر اطمینان کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ مذکورہ منصوبہ کے تحت زیادہ سے زیادہ نئے پودے لگائے جائیں اور ان کی دیکھ بھال کیلئے مو¿ثر اقدامات اٹھائے جائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو پشاور کے دورہ پر گورنر ہاو¿س آمد کے موقع پر …
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان کے درمیان ملاقات

مزید خبریں
پشاور ۔ 27 فروری (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے خیبرپختونخوا میں بلین ٹری سونامی سے متعلق اٹھائے گئے اقدامات پر اطمینان کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ مذکورہ منصوبہ کے تحت زیادہ سے زیادہ نئے پودے لگائے جائیں اور ان کی دیکھ بھال کیلئے مو¿ثر اقدامات اٹھائے جائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو پشاور کے دورہ پر گورنر ہاو¿س آمد کے موقع پر بریفنگ کے دوران کیا۔ گورنر ہاو¿س پہنچنے پر گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان نے صدر ڈاکٹر عارف علوی کا استقبال کیا۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے گورنر شاہ فرمان نے گورنر ہاو¿س پشاور میں ون آن ون ملاقات کی اور صوبہ کے امن و امان سمیت مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ بعدازاں صدر ڈاکٹرعارف علوی کو محکمہ جنگلات خیبرپختونخوا کی جانب سے صوبہ میں بلین ٹری سونامی اور 10 بلین ٹری سونامی منصوبوں سے متعلق تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔ صدر مملکت کو بتایا گیا کہ 10 بلین ٹری سونامی پورے پاکستان کا منصوبہ ہے جبکہ خیبرپختونخوا کیلئے ایک بلین کا ٹارگٹ رکھا گیا ہے جو کہ 4 سال کے عرصہ پر محیط ہے۔ صدر مملکت نے اس موقع پر صوبہ میں بلین ٹری سونامی سے متعلق اٹھائے گئے اقدامات پر اطمینان کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ منصوبہ کے تحت زیادہ سے زیادہ نئے پودے لگائے جائیں اور ان کی دیکھ بھال کیلئے مو¿ثراقدامات اٹھائے جائیں۔ علاوہ ازیں صدر مملکت کو صوبہ میں پولیو کے موذی مرض کے خاتمہ سے متعلق حکومتی اقدامات پر بھی بریفنگ دی گئی۔








