صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے رومانیہ میں پاکستان کے نامزد سفیر ڈاکٹر ظفر اقبال کی ملاقات

اسلام آباد ۔ 4 مارچ (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے رومانیہ میں پاکستان کے نامزد سفیر ڈاکٹر ظفر اقبال نے بدھ کو ملاقات کی۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے رومانیہ کے لئے نامزد سفیر کو کہا کہ وہ پاکستان اور رومانیہ کے مابین باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید بڑھانے اور وسعت کے لئے کوششیں کریں۔ انہوں نے ڈاکٹر ظفر اقبال …

اسلام آباد ۔ 4 مارچ (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے رومانیہ میں پاکستان کے نامزد سفیر ڈاکٹر ظفر اقبال نے بدھ کو ملاقات کی۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے رومانیہ کے لئے نامزد سفیر کو کہا کہ وہ پاکستان اور رومانیہ کے مابین باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید بڑھانے اور وسعت کے لئے کوششیں کریں۔ انہوں نے ڈاکٹر ظفر اقبال سے کہا کہ وہ تجارتی تعلقات کے فروغ، خاص طور پر دونوں ممالک کے چیمبر آف کامرس کے مابین روابط قائم کرنے کے لئے بھی کام کریں۔ صدر مملکت نے انہیں ہدایت دی کہ غیر ملکی سرمایہ کاری راغب کرنے پر بھی توجہ دیں کیونکہ پاکستان اس سلسلے میں بے پناہ مواقع کی پیشکش کرتا ہے۔