صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ملاقات میں دونوں ممالک کے اہم امور پر گفتگو

اسلام آباد ۔ 18 فروری (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے یہاں ایوان صدر میں ملاقات کی۔ سعودی شاہی خاندان کے ارکان، وزیر خارجہ اور وزیر برائے اقتصادیات بھی ان کے ہمراہ تھے۔ صدر مملکت نے سعودی ولی عہد کا پاکستان کا دورہ کرنے اور گذشتہ سال اپنے دورہ سعودی عرب میں مہمان نوازی پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں …

اسلام آباد ۔ 18 فروری (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے یہاں ایوان صدر میں ملاقات کی۔ سعودی شاہی خاندان کے ارکان، وزیر خارجہ اور وزیر برائے اقتصادیات بھی ان کے ہمراہ تھے۔ صدر مملکت نے سعودی ولی عہد کا پاکستان کا دورہ کرنے اور گذشتہ سال اپنے دورہ سعودی عرب میں مہمان نوازی پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے شہزادہ محمد بن سلمان کی دور اندیش قیادت، بدعنوانی کے خلاف کامیاب مہم اور ملکی معیشت کو نان آئل شعبہ کی طرف منتقل کرنے سے متعلق کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے سعودی عرب میں پاکستانی عازمین کیلئے سہولیات، پاکستانی قیدیوں کی رہائی کے احکامات اور حاجیوں کیلئے پاکستان میں امیگریشن کے انتظام پر شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر ولی عہد محمد بن سلمان نے پاکستان کو اپنا دوسرا گھر قرار دیتے ہوئے کہا کہ 2030ءتک پاکستان بڑی معیشت بن جائے گا، آنے والے سالوں میں سعودی عرب پاکستان میں مزید سرمایہ کاری کرے گا۔ ملاقات کے بعد سعودی ولی عہد کو پاکستان کا سب سے بڑا سول اعزاز ”نشان پاکستان“ عطاءکرنے کیلئے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ بعد ازاں سعودی ولی عہد اور ان کے وفد کے اعزاز میں ظہرانہ کی تقریب بھی ہوئی جس میں سفارتکاروں اور تاجر برادری نے بھی شرکت کی۔

مزید خبریں

Leave a Reply