صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے وفاقی وزیر خالد مقبول صدیقی کی سربراہی میں وفد کی ملاقات

اسلام آباد ۔ 31 جولائی (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ مصنوعی ذہانت ڈیجیٹل دور کے اگلے مرحلہ میں داخل ہو رہی ہے اور اس کا پہلے ہی سے استعمال کرنے والی کمپنیوں اور اداروں میں اس کے ثمرات دیکھے جا سکتے ہیں، اب سب کیلئے ڈیجیٹل تبدیلیوں سے استفادہ کرنا ناگزیر ہو چکا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وفاقی وزیر انفارمیشن …

اسلام آباد ۔ 31 جولائی (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ مصنوعی ذہانت ڈیجیٹل دور کے اگلے مرحلہ میں داخل ہو رہی ہے اور اس کا پہلے ہی سے استعمال کرنے والی کمپنیوں اور اداروں میں اس کے ثمرات دیکھے جا سکتے ہیں، اب سب کیلئے ڈیجیٹل تبدیلیوں سے استفادہ کرنا ناگزیر ہو چکا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام خالد مقبول صدیقی کی سربراہی میں ملاقات کرنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جس نے بدھ کو یہاں ایوان صدر میں ان سے ملاقات کی۔ وفد میں ڈاکٹر عطاءالرحمن اور سیکرٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام شعیب صدیقی شامل تھے۔ صدر مملکت نے کہا کہ سماجی و اقتصادی ترقی انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبہ میں ہونے والی ترقی کے ساتھ منسلک ہے اور پاکستان جیسے ترقی پذیر ملک کیلئے اس کی اہمیت اور بھی زیادہ ہے۔