اسلام آباد ۔ 22 اکتوبر (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے انٹر سروسز انٹیلی جنس کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے پیر کو یہاں ایوان صدر میں الوداعی ملاقات کی جو 25 اکتوبر کو ریٹائر ہو رہے ہیں۔ صدر ڈاکٹر عارف علوی نے صف اول کی انٹیلی جنس ایجنسی کے سربراہ کی حیثیت سے لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار کی تعریف کی اور پیشہ وا رانہ …
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹیلی جنس لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار کی الوداعی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 22 اکتوبر (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے انٹر سروسز انٹیلی جنس کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے پیر کو یہاں ایوان صدر میں الوداعی ملاقات کی جو 25 اکتوبر کو ریٹائر ہو رہے ہیں۔ صدر ڈاکٹر عارف علوی نے صف اول کی انٹیلی جنس ایجنسی کے سربراہ کی حیثیت سے لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار کی تعریف کی اور پیشہ وا رانہ فرائض کی ادائیگی میں ان کی قائدانہ صلاحیتوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایس آئی مادر وطن کے دفاع اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قابل قدر خدمات انجام دے رہی ہے۔ صدر نے لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار اور ان کے اہلخانہ کیلئے نیک تمناﺅں کا بھی اظہار کیا۔








