صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ہالینڈ کی ملکہ میکسیما کی ملاقات

اسلام آباد ۔ 26 نومبر (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ہالینڈ کی ملکہ اور غریب و نادار طبقات کی مالی معاونت کے لیے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی خصوصی نمائندہ ملکہ میکسیما نے منگل کو یہاں ملاقات کی۔ صدرمملکت نے نادار طبقات کی مالی معاونت کے لئے ان کی کاوشوں کو سراہا۔ ایوان صدر میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے کہا …

اسلام آباد ۔ 26 نومبر (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ہالینڈ کی ملکہ اور غریب و نادار طبقات کی مالی معاونت کے لیے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی خصوصی نمائندہ ملکہ میکسیما نے منگل کو یہاں ملاقات کی۔ صدرمملکت نے نادار طبقات کی مالی معاونت کے لئے ان کی کاوشوں کو سراہا۔ ایوان صدر میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان نے مالی معاونت میں نمایاں پیش رفت کی ہے، اس دورے سے جاری اقدامات پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ صدر مملکت نے ملکہ میکسیما کو 2023 تک ملک میں مالی معاونت خاص طور پر خواتین کی مالی معاونت کو مزید فروغ دینے کے لئے نیشنل فنانشل انکلوزن سٹریٹجی کے تحت اٹھائے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کیلئے مالی معاونت کو ایک موثر ذریعہ سمجھتا ہے۔ ملکہ میکسیما نے صدرمملکت کو اسلام آباد میں اپنی مصروفیات سے آگاہ کیا۔ ملکہ میکسیما نے پاکستان کی نادار طبقات اور خاص طور پر خواتین کی مالی معاونت کے سلسلے میں کی جانے والی کوششوں کی تعریف کی۔