صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے زینب الرٹ بل پر دستخط کر دیئے ،یہ اغواءشدہ بچوں کے کیسز میں فوری ردعمل اور بازیابی کیلئے شاندار قانون ہے، صدر کا ٹویٹ

اسلام آباد ۔ 19 مارچ (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے زینب الرٹ بل پر دستخط کر دیئے ہیں جس سے وہ ملک کا قانون بن گیا ہے۔ جمعرات کو صدر مملکت کی طرف سے جاری ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے زینب الرٹ بل پر دستخط کر دیئے ہیں، یہ اغواءشدہ بچوں کے کیسز میں فوری ردعمل اور بازیابی کیلئے شاندار قانون ہے۔ اس …

اسلام آباد ۔ 19 مارچ (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے زینب الرٹ بل پر دستخط کر دیئے ہیں جس سے وہ ملک کا قانون بن گیا ہے۔ جمعرات کو صدر مملکت کی طرف سے جاری ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے زینب الرٹ بل پر دستخط کر دیئے ہیں، یہ اغواءشدہ بچوں کے کیسز میں فوری ردعمل اور بازیابی کیلئے شاندار قانون ہے۔ اس سے فری ہیلپ لائن کا قیام، پولیس اور انتظامیہ کے فوری ردعمل کیلئے فریم ورک عمل میں آئے گا۔ صدر مملکت نے کہا کہ یہ قانون مجرموں کا سراغ لگانے کیلئے ٹیکنالوجی کے استعمال اور اس کو بہتر بنانے میں معاون ہو گا۔

مزید خبریں