اسلام آباد ۔ 27 اپریل (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے لہتراڑ روڈ پر مختلف مساجد کا دورہ کیا اور نماز اور تراویح کے دوران لی جانے والی احتیاطی تدابیر کا جائزہ لیا۔ صدرمملکت نے جامع مسجد الرحمان پنجگراں، جامع مسجد صدیق اکبر غوثیہ، جامع مسجد غوثیہ علی پور فراش اور جامع مسجد محمدیہ مدینہ ٹاون کا دورہ کیا۔ اس دوران انہوں نے صدر مساجد میں نماز …
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے لہتراڑ روڈ پر مختلف مساجد کا دورہ ، نماز اور تراویح کے دوران لی جانے والی احتیاطی تدابیر کا جائزہ لیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 27 اپریل (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے لہتراڑ روڈ پر مختلف مساجد کا دورہ کیا اور نماز اور تراویح کے دوران لی جانے والی احتیاطی تدابیر کا جائزہ لیا۔ صدرمملکت نے جامع مسجد الرحمان پنجگراں، جامع مسجد صدیق اکبر غوثیہ، جامع مسجد غوثیہ علی پور فراش اور جامع مسجد محمدیہ مدینہ ٹاون کا دورہ کیا۔ اس دوران انہوں نے صدر مساجد میں نماز اور تراویح کے دوران لی جانے والی احتیاطی تدابیر کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر صدر مملکت نے کہا کہ وبا کے پھیلاو¿ کو روکنے کے لیے ان تدابیر پر عملدرآمد انتہائی اہمیت کا حامل ہے، نمازیوں اور مساجد انتظامیہ کو مل کر ان تدابیر پر عملدرآمد یقینی بنانا ہو گا۔








