اسلام آباد ۔ 12 مارچ (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی جمعرات کو پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور معروف قانون دان ڈاکٹر بابر اعوان کی رہائش گاہ پر گئے اور ان سے ان کی والدہ کی وفات پر تعزیت کی۔ ایوان صدر کی طرف سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے مرحومہ کے ایصال ثواب کےلئے فاتحہ خوانی کی۔ انہوں نے مرحومہ کے درجات کی بلندی …
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی پی ٹی آئی کے رہنما اور معروف قانون دان ڈاکٹر بابر اعوان کی رہائش گاہ پر گئے‘ والدہ کی وفات پر تعزیت کی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 12 مارچ (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی جمعرات کو پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور معروف قانون دان ڈاکٹر بابر اعوان کی رہائش گاہ پر گئے اور ان سے ان کی والدہ کی وفات پر تعزیت کی۔ ایوان صدر کی طرف سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے مرحومہ کے ایصال ثواب کےلئے فاتحہ خوانی کی۔ انہوں نے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور اہلخانہ کےلئے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔








