لاہور۔27اکتوبر (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کورونا وبا کیخلاف فرنٹ لائن پر لڑ نیوالوں کو خراج تحسین پیش کر نے کیلئے گور نر ہائوس لاہور میں کورونا ہیروز وال کا افتتاح کیا ۔ تقریب میں گورنر سندھ عمران اسماعیل ،وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار اورصوبائی وزراءنے بھی شر کت کی۔ تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور گور …
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کاکورونا وبا کیخلاف فرنٹ لائن پر لڑ نیوالوں کو خراج تحسین پیش

مزید خبریں
لاہور۔27اکتوبر (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کورونا وبا کیخلاف فرنٹ لائن پر لڑ نیوالوں کو خراج تحسین پیش کر نے کیلئے گور نر ہائوس لاہور میں کورونا ہیروز وال کا افتتاح کیا ۔ تقریب میں گورنر سندھ عمران اسماعیل ،وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار اورصوبائی وزراءنے بھی شر کت کی۔ تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے منگل کے روز گور نر ہاﺅس لاہور میں کورو نا ہیروز وال کا افتتاح کر دیا۔ اس مو قع پروزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار ،گورنر سندھ عمران اسماعیل ، صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان اورصوبائی وزیر ڈاکٹر اختر ملک سمیت دیگرشخصیات بھی مو جو د تھیں۔تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر مملکت عارف علوی نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کو کورونا کے حوالے سے معاملات کو دیکھا جائے تو بھارت میں کورونا مریضوںاور ہلاک ہونے والوں کی تعداد لاکھوں میں ہے لیکن الحمد اللہ پاکستان نے اپنی کامیاب حکمت عملی سے کورونا وبا پر قابو پایااور آج پوری دنیا اس کا اعتراف کررہی ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ کورونا وبا کا خطرہ ابھی بھی موجود ہے ،ضرورت اس بات کی ہے کورونا سے بچاﺅ کے حوالے سے جو بھی SOPs ہیں ان پر عمل درآمد کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے معاشی چیلنجز کے باوجود کوروناوبا کے دوران غریب خاندانوں کا بھر پور ساتھ دیا اور بغیر تفریق کے غریب خاندانوں کو فی کس 12ہزار دیئے ۔اُنہوں نے کہا پاکستان آج ہر لحاظ سے کامیابیوں کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے، مَیں کورونا وال کی تعمیر اور کورونا سے بچاﺅ کے لئے گورنر پنجاب چوہدی محمد سرور اور وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات کو سراہتا ہوں۔ افتتاحی تقر یب کے بعد میڈیا سے گفتگو میں گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ کورونا ہیروزوال کا مقصد کورونا میں فرنٹ لائن پرلڑنیوالے ڈاکٹرز،طبی عملہ ،یونیورسٹیز کے وائس چانسلر ز،پولیس ،مسلح افواج اورمعاشرے کے دیگرطبقات کے کورونا ہیروز کو خر ا ج تحسین اور خراج عقید ت پیش کر نا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ کورونا وبا کے دوران ہم نے پاکستان میں پہلی بار ٹیلی میڈیسن سنٹرز کی بنیاد رکھی جس میں سینکڑوں ڈاکٹر ز،کنسلٹنٹ اور پروفیسرز نے بغیر کسی معاوضے کے آن لائن اور ویڈیو لنک کے ذریعے لاکھوں مر یضوںکا چیک اپ کیا اور انکو طبی امداد کی فراہمی بھی یقینی بنائی ہے۔چوہدری محمدسرور نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان جب کورونا ریلیف فنڈ زکے لئے گور نر ہاﺅس تشر یف لائے تو بزنس کیمونٹی اور مخیر حضرات نے دل کھول کر کورونا ریلیف فنڈز میں حصہ لیا اور 60کروڑ رروپے زائد کا عطیہ جمع کروایااسکے ساتھ ساتھ گورنر ہا ﺅس لاہور کی وساطت سے پنجاب ڈویلپمنٹ نیٹ ور ک،بزنس کیمونٹی اور مخیرحضرات کیساتھ ملکر 10ارب روپے سے زائد کی چیئر ٹی کی۔ اُنہوں نے کہا کہ 20لاکھ خاندانوں کو نہ صرف راشن فر اہم کیا بلکہ ہسپتالوں کے ڈاکٹرز کو پی پیز کٹس N95ماسک ،سینی ٹائزر اورادوایات کی فراہمی کو ہر سطح پر یقینی بنایا ہے۔ گور نر پنجاب نے کہا کہ بزنس کیمونٹی کے تعاون سے صو بہ کے مختلف سر کاری ہسپتالوں کو وینٹی لیٹرز بھی فراہم کیے ہیں ، جیلوں میں46ہزار سے زائد قیدیوں کو کورونا سے بچاﺅ کے لیے حفاظتی سامان بھی دیا ۔ اُنہوں نے کہا کہ کورونا کے خلاف بھر پور جنگ لڑنے پر صدر مملکت ،وزیر اعظم ،وفاقی و صوبائی حکومتوں ،چیف سیکرٹر ی پنجاب ،صوبائی اور ضلعی انتظامیہ ،نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر ،نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ،پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی،پولیس،آرمزفورسز ،یونیورسٹی کے وائس چانسلرز اور ان کے سٹاف کا بھی بھر پور شکر یہ اداکر تاہوں۔ چوہدری محمدسرور نے کہا کہ مَیں فلاحی تنظیموں اوران کے ولینٹرز کا شکر یہ اداکر تاہوں کہ جنہوں نے اپنی جانیں خطرے میں ڈال کر غر یب خاندانوں کے گھر وں میں جا کر ان کو راشن اور امداد ی سامان فراہم کیا۔ اُنہوں نے مز ید کہا کہ ولینٹرہمارا قیمتی سر مایہ ہیں۔








