اسلام آباد ۔ 19 اکتوبر (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ملک میں آبی ذخائر کی فوری تعمیر کو ناگزیر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پانی زندگی ہے اور ہمیں بطور قوم اسے محفوظ بنانا ہے، قومی آبی پالیسی پر عملدرآمد کی ضرورت ہے، پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول کیلئے آبی مسائل حل کرنا ہوں گے، ہمیں سب سے پہلے پاکستان کے بارے میں سوچنا چاہیے، …
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا ”آبی طور پر محفوظ پاکستان کی تشکیل“ سے متعلق 2روزہ عالمی سمپوزیم کی افتتاحی تقریب سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 19 اکتوبر (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ملک میں آبی ذخائر کی فوری تعمیر کو ناگزیر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پانی زندگی ہے اور ہمیں بطور قوم اسے محفوظ بنانا ہے، قومی آبی پالیسی پر عملدرآمد کی ضرورت ہے، پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول کیلئے آبی مسائل حل کرنا ہوں گے، ہمیں سب سے پہلے پاکستان کے بارے میں سوچنا چاہیے، اس سلسلے میں اتفاق رائے اور باہمی اعتماد سازی کی ضرورت ہے۔ انہوں نے یہ بات ”آبی طور پر محفوظ پاکستان کی تشکیل“ سے متعلق 2روزہ عالمی سمپوزیم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی جس کا چیف جسٹس آف پاکستان کی رہنمائی میں لاءاینڈ جسٹس کمیشن آف پاکستان نے اہتمام کیا ہے۔ تقریب سے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے بھی خطاب کیا۔ اعلیٰ عدلیہ کے جج صاحبان، وفاقی وزرائ، سیکرٹری آبی وسائل، چیئرمین واپڈا، بین الاقوامی مندوبین، آبی ماہرین، بار کونسلز کے عہدیداران اور دیگر شخصیات بھی اس موقع پر موجود تھیں۔ صدر مملکت نے بین الاقوامی کانفرنس کے انعقاد کو سراہتے ہوئے کہا کہ چیف جسٹس کی رہنمائی میں یہ اقدام قابل تحسین ہے، چیف جسٹس نے بہت سے مسائل پر توجہ مبذول کرائی ہے جس پر ان کے شکر گزار ہیں۔








