اسلام آباد ۔ 10 نومبر (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نئے پاکستان کی تعمیر کیلئے اجتماعی کوششوں پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ نئے پاکستان کی تعمیر کیلئے اساتذہ سمیت معاشرے کے تمام شعبو ں سے تعلق رکھنے والے افراد کو کردار ادا کرنا ہوگا‘نئے پاکستان کا خواب غریب لوگوں کی فلاح و بہبود کے بغیر شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا‘ نئے پاکستان کا سورج …
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا اساتذہ کانفرنس سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 10 نومبر (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نئے پاکستان کی تعمیر کیلئے اجتماعی کوششوں پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ نئے پاکستان کی تعمیر کیلئے اساتذہ سمیت معاشرے کے تمام شعبو ں سے تعلق رکھنے والے افراد کو کردار ادا کرنا ہوگا‘نئے پاکستان کا خواب غریب لوگوں کی فلاح و بہبود کے بغیر شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا‘ نئے پاکستان کا سورج جلد طلوع ہوگا۔ ہفتہ کو یہاں اساتذہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ نئے پاکستان کی تعمیر میں تعلیم،تربیت اور سخت محنت کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے جس کیلئے پاکستان تحریک انصاف پر عزم ہے۔انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ اب بھی دو کروڑ سے زائد بچے سکولوں سے باہر ہیں جبکہ گھروں میں چائلڈ لیبر ایک جرم ہے اور گھروں پر کام کرنے والے بچوں کو سکولوں میں ہونا چاہیئے۔انہوں نے توقع ظاہر کی کہ حقیقی تبدیلی چند سالوں میں نظر آئیگی۔ اساتذہ کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ یہ اساتذہ ہی ہیں جو طالب علموں کو علم کی روشنی سے روشناس کرانے کے علاوہ ان کی زندگیوں میں بڑی تبدیلیاں بھی لاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تعلیم میں جدت ترقی کی نئی راہیں کھولتی ہیں۔ کانفرنس میں چاروں صوبوں کے اکیس شہروں سے تقریباً ایک ہزار اساتذہ نے شرکت کی۔ صدرمملکت کے ہمراہ خاتون اول ثمینہ علوی بھی تھیں۔








