صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا جنگ گروپ کے چیئرمین اور پبلشر میر جاوید الرحمان کے انتقال پر اظہار تعزیت

اسلام آباد ۔ 31 مارچ (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جنگ گروپ کے چیئرمین اور پبلشر میر جاوید الرحمان کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔منگل کو اپنے تعزیتی پیغام میں صدرمملکت نے مرحوم کی بلندی درجات کے لیے دعاکی ہے اور ان کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہارکیا ہے۔صدر مملکت نے کہا ہے کہ صحافت کے شعبے میں میر جاوید الرحمان …

اسلام آباد ۔ 31 مارچ (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جنگ گروپ کے چیئرمین اور پبلشر میر جاوید الرحمان کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔منگل کو اپنے تعزیتی پیغام میں صدرمملکت نے مرحوم کی بلندی درجات کے لیے دعاکی ہے اور ان کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہارکیا ہے۔صدر مملکت نے کہا ہے کہ صحافت کے شعبے میں میر جاوید الرحمان مرحوم کی خدمات نا قابل فراموش ہیں، انہوں نے ملک میں صحافت کے فروغ کے لیے انتہائی اہم کردار ادا کیا اور ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

مزید خبریں