صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا خصوصی بچوں میں وہیل چیئرز تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب

اسلام آباد ۔ 15 جولائی (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہاہے کہ معذور افراد کا خیال رکھنا معاشرے کی اجتماعی ذمہ داری ہے، مالی مشکلات کے باوجود حکومت نے پسے ہوئے طبقات کے لئے سپورٹ پروگرام اور احساس پروگرام کے بجٹ میں دوگنا اضافہ کیا ہے، مخیر حضرات کو بھی اس حوالے سے آگے آکر اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر …

اسلام آباد ۔ 15 جولائی (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہاہے کہ معذور افراد کا خیال رکھنا معاشرے کی اجتماعی ذمہ داری ہے، مالی مشکلات کے باوجود حکومت نے پسے ہوئے طبقات کے لئے سپورٹ پروگرام اور احساس پروگرام کے بجٹ میں دوگنا اضافہ کیا ہے، مخیر حضرات کو بھی اس حوالے سے آگے آکر اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کوخصوصی بچوں میں وہیل چیئرز تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ معذور افراد کا خیال رکھنے والے معاشروں پر اللہ کی رحمتیں نازل ہوتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک اندازے کے مطابق پاکستان میں 10 سے 15 فیصد لوگ معذورہیں۔ معذوری کوئی عیب نہیں ہے بلکہ یہ اللہ تعالیٰ کے نظام کے تحت ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے کی کچھ ذمہ داریاں ہیں جس میں معذور افراد کو ان کی سہولت کے لئے وہیل چیئرز سمیت دیگر ضروریات کی فراہمی شامل ہے۔ مخیر حضرات سے اس حوالے سے آگے آنا چاہیے اور اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ صدر مملکت نے کہاکہ معذور افراد کا خیال رکھنا معاشرے کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply