اسلام آباد۔14نومبر (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سینئر صحافی، کالم نگار و اینکر ارشد وحید چوہدری کی وفات پر دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ اپنے ایک ٹویٹ میں صدر ممکت نے کہا کہ میں سینئر صحافی، کالم نگار و اینکر ارشد وحید چوہدری کے افسوسناک انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔ صدر مملکت نے مرحوم کی مغفرت ، بلندی درجات اور لواحقین کے صبر جمیل …
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا سینئر صحافی، کالم نگار و اینکر ارشد وحید چوہدری کی وفات پر دلی تعزیت کا اظہار
اسلام آباد۔14نومبر (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سینئر صحافی، کالم نگار و اینکر ارشد وحید چوہدری کی وفات پر دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ اپنے ایک ٹویٹ میں صدر ممکت نے کہا کہ میں سینئر صحافی، کالم نگار و اینکر ارشد وحید چوہدری کے افسوسناک انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔ صدر مملکت نے مرحوم کی مغفرت ، بلندی درجات اور لواحقین کے صبر جمیل کے لئے بھی دعاکی۔









