صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا غربت کے خاتمہ سے متعلق سیمینار سے خطاب

اسلام آباد ۔ 10 جولائی (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بدعنوانی کو غربت کی ایک بڑی وجہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت بدعنوانی کے انسداد اور غربت کے خاتمے کےلئے مختلف اقدامات کر رہی ہے، عوام کو تعلیم اور صحت کی بہتری سمیت بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا کر لوگوں کی زندگیوں میں حقیقی تبدیلی لائی جا سکتی ہے، لوگوں کو بنیادی …

اسلام آباد ۔ 10 جولائی (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بدعنوانی کو غربت کی ایک بڑی وجہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت بدعنوانی کے انسداد اور غربت کے خاتمے کےلئے مختلف اقدامات کر رہی ہے، عوام کو تعلیم اور صحت کی بہتری سمیت بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا کر لوگوں کی زندگیوں میں حقیقی تبدیلی لائی جا سکتی ہے، لوگوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی سے ہی نئے پاکستان کی تشکیل ممکن ہے، احساس پروگرام غربت کے خاتمہ میں معاون ثابت ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو یہاں انسٹیٹیوٹ آف سٹرٹیجک سٹڈیز اسلام آباد کے زیر اہتمام غربت کے خاتمے سے متعلق ایک روزہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صدر مملکت نے کہاکہ ماضی میں غربت سمیت بڑے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل نہیں کیا گیا۔ بدعنوانی کا غربت سے براہ راست تعلق ہے۔ عوام کو غربت سے نکال کر معاشرے کافعال شہری بنایا جا سکتا ہے۔ لوگوں کی بڑی تعداد کو غربت کاشکار دیکھ کر دکھ ہوتا ہے۔

Leave a Reply