صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا قائد ملت لیاقت علی خان کی 67ویں برسی کے موقع پر پیغام

اسلام آباد ۔ 15 اکتوبر (اے پی پی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قائد ملت لیاقت علی خان کے تصورات اور تعلیمات کے فروغ کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں پاکستان کی ریاست کیلئے لیاقت علی خان کے وضع کردہ تابناک راستے اور ان کے اختیار کردہ اصولوں کی سختی سے پیروی کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے یہ بات قائد ملت لیاقت علی خان کی …

اسلام آباد ۔ 15 اکتوبر (اے پی پی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قائد ملت لیاقت علی خان کے تصورات اور تعلیمات کے فروغ کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں پاکستان کی ریاست کیلئے لیاقت علی خان کے وضع کردہ تابناک راستے اور ان کے اختیار کردہ اصولوں کی سختی سے پیروی کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے یہ بات قائد ملت لیاقت علی خان کی 67ویں برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہی جو (آج) منگل کو منائی جا رہی ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ لیاقت علی خان پاکستان کے بانیان میں سے ایک تھے جنہوں نے بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناحؒ کے ساتھ مل کر برصغیر کے مسلمانوں کیلئے الگ وطن کے حصول کیلئے دلجمعی کے ساتھ جدوجہد کی، ان کی خدمات تحریک آزادی کی تاریخ میں سنہری باب ہیں، پاکستان کے پہلے وزیراعظم اور قائداعظم کے انتہائی بااعتماد رفیق کار کی حیثیت سے انہوں نے نئی ریاست بالخصوص مہاجرین کی بحالی کیلئے گرانقدر خدمات انجام دیں۔