صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کو ٹیلیفون، بیگم کلثوم نواز کی وفات پر شریف خاندان سے اظہار تعزیت کیا

اسلام آباد ۔ 17ستمبر (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کو ٹیلیفون کیا اور بیگم کلثوم نواز کی وفات پر شریف خاندان سے اظہار تعزیت کیا۔ ایوان صدر کی طرف سے پیر کو جاری بیان کے مطابق صدر نے مرحومہ کی بلندی درجات اور اہل خانہ کے لئے صبرجمیل کی دعا کی۔