صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا ممبر قومی اسمبلی عامر محمود کیانی کے ہمراہ مختلف مساجد کا دورہ، نماز اور تراویح کے دوران احتیاطی تدابیر کا جائزہ لیا

نمازیوں اور مساجد انتظامیہ کو مل کر احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد یقینی بنانا ہو گا، وبا کے پھیلاو¿ کو روکنے کے لئے معاشرے کے تمام طبقات کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا،صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اسلام آباد ۔ 28 اپریل (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ممبر قومی اسمبلی عامر محمود کیانی کے ہمراہ راولپنڈی کے حلقہ این اے 61 میں مختلف مساجد کا دورہ کیا …

نمازیوں اور مساجد انتظامیہ کو مل کر احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد یقینی بنانا ہو گا، وبا کے پھیلاو¿ کو روکنے کے لئے معاشرے کے تمام طبقات کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا،صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی
اسلام آباد ۔ 28 اپریل (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ممبر قومی اسمبلی عامر محمود کیانی کے ہمراہ راولپنڈی کے حلقہ این اے 61 میں مختلف مساجد کا دورہ کیا اور مساجد میں نماز اور تراویح کے دوران لی جانے والی احتیاطی تدابیر کا جائزہ لیا۔ صدر مملکت نے جامع مسجد محمدیہ رضائے مصطفی، مسجد اقصی ریڈیو پاکستان، جامع مسجد غوثیہ بوہڑ والی پشاور روڈ اور جامع مسجد حنفیہ پشاور روڈ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ نمازیوں اور مساجد انتظامیہ کو مل کر احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد یقینی بنانا ہو گا۔ صدر مملکت نے کہا کہ وبا کے پھیلاو¿ کو روکنے کے لئے معاشرے کے تمام طبقات کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔