صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا پاک۔افغان سرحد پر دہشت گرد حملہ میں شہید ہونے والے لانس نائیک محمد علی اور نذیر خان کے اہلخانہ سے فون پر رابطہ

اسلام آباد ۔ 9 مئی (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پاک۔افغان سرحد پر دہشت گرد حملہ میں شہید ہونے والے لانس نائیک محمد علی اور نذیر خان کے اہلخانہ سے فون پر رابطہ کیا اور مادر وطن کیلئے جان کا نذرانہ پیش کرنے والوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ جمعرات کو ایوان صدر کی طرف سے جاری بیان کے مطابق صدر نے شہداء کے اہلخانہ کی …

اسلام آباد ۔ 9 مئی (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پاک۔افغان سرحد پر دہشت گرد حملہ میں شہید ہونے والے لانس نائیک محمد علی اور نذیر خان کے اہلخانہ سے فون پر رابطہ کیا اور مادر وطن کیلئے جان کا نذرانہ پیش کرنے والوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ جمعرات کو ایوان صدر کی طرف سے جاری بیان کے مطابق صدر نے شہداء کے اہلخانہ کی بہادری اور حوصلہ پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ صدر نے کہا کہ وطن عزیز کیلئے جان قربان کرنے والوں کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم ملک کے دفاع کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔ صدر ڈاکٹر عارف علوی نے شہداء کی بلندی درجات اور اہلخانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔

Leave a Reply