صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا پیغام

اسلام آباد ۔ 16 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان کے پہلے وزیراعظم قائد ملت لیاقت علی خان شہید کی67 ویں برسی منگل کو عقیدت واحترام سے منائی گئی۔اس موقع پر اپنے پیغام میںصدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قائد ملت لیاقت علی خان کے تصورات اور تعلیمات کے فروغ کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں پاکستان کی ریاست کیلئے لیاقت علی خان کے وضع کردہ تابناک …

اسلام آباد ۔ 16 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان کے پہلے وزیراعظم قائد ملت لیاقت علی خان شہید کی67 ویں برسی منگل کو عقیدت واحترام سے منائی گئی۔اس موقع پر اپنے پیغام میںصدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قائد ملت لیاقت علی خان کے تصورات اور تعلیمات کے فروغ کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں پاکستان کی ریاست کیلئے لیاقت علی خان کے وضع کردہ تابناک راستے اور ان کے اختیار کردہ اصولوں کی سختی سے پیروی کرنے کی ضرورت ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ لیاقت علی خان پاکستان کے بانیان میں سے ایک تھے جنہوں نے بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناحؒ کے ساتھ مل کر برصغیر کے مسلمانوں کیلئے الگ وطن کے حصول کیلئے دلجمعی کے ساتھ جدوجہد کی، ان کی خدمات تحریک آزادی کی تاریخ میں سنہری باب ہیں، پاکستان کے پہلے وزیراعظم اور قائداعظم کے انتہائی بااعتماد رفیق کار کی حیثیت سے انہوں نے نئی ریاست بالخصوص مہاجرین کی بحالی کیلئے گرانقدر خدمات انجام دیں۔