صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا چینی ہم منصب شی جن پنگ کو قومی دن کے موقع پر تہینی پیغام

اسلام آباد ۔ 2 اکتوبر (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری دونوں ممالک کے عوام کے بہترین مفاد میں اور "گیم چینجر " ثابت ہو گی ، پاکستان چین کے ساتھ اپنی منفرد شراکت داری کو مزید تقویت دینے کے لئے بھرپور انداز میں پرعزم ہے۔ انہوں نے یہ بات اپنے چینی ہم منصب شی جن پنگ کو عوامی جمہوریہ …

اسلام آباد ۔ 2 اکتوبر (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری دونوں ممالک کے عوام کے بہترین مفاد میں اور "گیم چینجر ” ثابت ہو گی ، پاکستان چین کے ساتھ اپنی منفرد شراکت داری کو مزید تقویت دینے کے لئے بھرپور انداز میں پرعزم ہے۔ انہوں نے یہ بات اپنے چینی ہم منصب شی جن پنگ کو عوامی جمہوریہ چین کے قومی دن کے موقع پر تہینی پیغام میں کہی۔ صدر نے کہاکہ پاکستان عظیم چینی قوم کی شاندار کامیابیوں کا مداح ہے جو چینی صدر کی بصیرت انگیز قیادت میں نئی بلندیوںکو چھوئے گی۔ انہوں نے کہاکہ قومی ترقی و خوشحالی کی جانب پیش قدمی میں پاکستان چین کا نہایت قابل اعتماد اور ثابت قدم دوست رہے گا۔