اسلام آباد ۔ 7 اپریل (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ڈاکٹر عبدالقادر سومرو کے کورونا وائرس سے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ منگل کو اپنے تعزیتی پیغام میں صدر مملکت نے مرحوم کی خدمات کو سراہا جنہوں نے الخدمت ہسپتال سکھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کیلئے ایک خاص وارڈ بنایا ہے اور کورونا کے خلاف جنگ اہم کردار ادا کیا۔ …
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا ڈاکٹر عبدالقادر سومرو کے کورونا وائرس سے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 7 اپریل (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ڈاکٹر عبدالقادر سومرو کے کورونا وائرس سے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ منگل کو اپنے تعزیتی پیغام میں صدر مملکت نے مرحوم کی خدمات کو سراہا جنہوں نے الخدمت ہسپتال سکھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کیلئے ایک خاص وارڈ بنایا ہے اور کورونا کے خلاف جنگ اہم کردار ادا کیا۔ صدر مملکت نے گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر اسامہ ریاض کو بھی خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں اپنی جان کی قربانی دی۔ انہوں نے کورونا کے خلاف ملک کے ڈاکٹرز اور نرسز کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ قوم کے ہیروز ہیں اور پوری قوم اپنے ڈاکٹرز اور نرسوں پر فخر کرتی ہے۔







