اسلام آباد ۔ 30 ستمبر (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کویت کے امیر صباح الاحمد الجابر الصباح کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ بدھ کو ایوان صدر سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے آل صباح اور اہل کویت سے اظہارِ ہمدردی اور مرحوم کے درجات کی بلندی کی دعا کی۔ صدر مملکت نے کہا کہ اللہ مرحوم کو اپنے جوار …
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کویت کے امیر صباح الاحمد الجابر الصباح کے انتقال پراظہار افسوس

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 30 ستمبر (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کویت کے امیر صباح الاحمد الجابر الصباح کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ بدھ کو ایوان صدر سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے آل صباح اور اہل کویت سے اظہارِ ہمدردی اور مرحوم کے درجات کی بلندی کی دعا کی۔ صدر مملکت نے کہا کہ اللہ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ اور آل صباح کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ انہوں نے کہا کہ پاک۔کویت تعلقات کیلئے مرحوم نے گراں قدر خدمات انجام دیں۔








