صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو جاپان، تاجکستان سمیت آٹھ مختلف ممالک کے نامزد سفیروں نے کو اپنی اسناد پیش کیں

اسلام آباد ۔ 29 مارچ (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو جاپان، تاجکستان سمیت آٹھ مختلف ممالک کے نامزد سفیروں نے کو اپنی اسناد پیش کیں جبکہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان تمام دوست ممالک کے ساتھ اپنے تعلقات کو مزید مستحکم بنانا چاہتا ہے۔ جاپان، تاجکستان، گیانا، جمہوریہ سلوینیا، جمہوریہ بینن، برکینافاسو، اوبسٹالک ننسی ایچر اور کانگو کے پاکستان کے لئے …

اسلام آباد ۔ 29 مارچ (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو جاپان، تاجکستان سمیت آٹھ مختلف ممالک کے نامزد سفیروں نے کو اپنی اسناد پیش کیں جبکہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان تمام دوست ممالک کے ساتھ اپنے تعلقات کو مزید مستحکم بنانا چاہتا ہے۔ جاپان، تاجکستان، گیانا، جمہوریہ سلوینیا، جمہوریہ بینن، برکینافاسو، اوبسٹالک ننسی ایچر اور کانگو کے پاکستان کے لئے نامزد سفیروں نے جمعہ کو ایوان صدر میں منعقدہ پروقار تقریب میں اپنی سفارتی اسناد صدر مملکت کو پیش کیں۔ بعد ازاں نامزد سفیروں نے علیحدہ علیحدہ صدر مملکت سے ملاقات کی۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ پاکستان تمام دوست ممالک کے ساتھ اپنے تعلقات کو مزید مستحکم بنانا چاہتا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ آج کا پاکستان بہتر سرمایہ کاری اور کاروباری مواقعوں کے لئے سازگار ماحول فراہم کر رہا ہے، مختلف شعبہ جات میں سرمایہ کاری سے ان مواقعوں اور ماحول سے مستفید ہوا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ باقاعدگی سے وفود کے باہمی تبادلے، عوامی سطح پر رابطوں اور سیاسی اور معاشی روابط کو مستحکم بنانے کے لئے لازمی ہے۔ جن سفیروں نے اپنی سفارتی اسناد صدر مملکت کو پیش کیں، ان میں جاپان کے نامزد سفیر کونی نوری متسودا، تاجکستان کے نامزد سفیر عصمت اولونصریدین، گیانا کے بینے کارن، جمہوریہ سلوینیا کے کرسٹینا رادج، جمہوریہ بینن کے نائم عاقیبو، برکینافاسو کے کونی سولیمان، اوبسٹالک ننسی ایچر کے نامزد سفیر آرچ بشپ کرسٹوف ذکیہ الخصیص اور کانگو لک جوزف اوکیو شامل ہیں۔ قبل ازیں ایوان صدر کے صدر دروازے پر ہر نامزد سفیر کو روایتی بگھی میں لے جایا گیا۔ اس موقع پر پاکستان اور متعلقہ ملکوں کے قومی ترانے بجائے گئے جبکہ نامزد سفیروں کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

مزید خبریں

Leave a Reply