اسلام آباد ۔ 14 مئی (اے پی پی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع اور صارفین کی بڑھتی طلب کی بدولت اکائونٹنٹس اور اکائونٹنگ کی خدمات کی بہت زیادہ ضرورت ہو گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے انسٹی ٹیوٹ چارٹرڈ اکائونٹنٹس آف پاکستان (آئی سی اے پی) کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جس نے منگل کو ایوان صدر …
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی آئی سی اے پی کے وفد سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 14 مئی (اے پی پی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع اور صارفین کی بڑھتی طلب کی بدولت اکائونٹنٹس اور اکائونٹنگ کی خدمات کی بہت زیادہ ضرورت ہو گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے انسٹی ٹیوٹ چارٹرڈ اکائونٹنٹس آف پاکستان (آئی سی اے پی) کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جس نے منگل کو ایوان صدر میں ان سے ملاقات کی۔ صدر مملکت نے ملک میں چارٹرڈ اکائونٹینسی کی تعلیم کے فروغ اور ملک میں اکائونٹینسی اور آڈیٹنگ کے پیشوں کو ریگولیٹ کرنے کیلئے آئی سی اے پی کے کردار کو سراہا۔ انہوں نے سی اے کے پیشہ سے وابستہ افراد کی عالمی سطح پر تسلیم شدہ حیثیت اور تکنیکی مہارتوں، اخلاقیات اور ساکھ کی بدولت حاصل کئے گئے عزت و احترام کو سراہا اور آئی سی اے پی پر زور دیا کہ اہم پالیسی ساز اداروں اور ریگولیٹرز کے تعاون سے ریگولیٹری فریم ورک کو مستحکم بنانے کیلئے اپنا کردار جاری رکھے۔








