اسلام آباد ۔ 22 اکتوبر (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان آذربائیجان کے ساتھ اپنے برادرانہ اور قریبی تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اور تمام شعبوں میں روابط کو مزید فروغ دینے کا خواہاں ہے۔ انہوں نے یہ بات آذربائیجان کی اسٹیٹ بارڈر سروس کے سربراہ کرنل جنرل ایلچن گولیوف سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے پیر کو ایوان صدر میں …
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی آذربائیجان کی اسٹیٹ بارڈر سروس کے سربراہ کرنل جنرل ایلچن گولیوف سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 22 اکتوبر (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان آذربائیجان کے ساتھ اپنے برادرانہ اور قریبی تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اور تمام شعبوں میں روابط کو مزید فروغ دینے کا خواہاں ہے۔ انہوں نے یہ بات آذربائیجان کی اسٹیٹ بارڈر سروس کے سربراہ کرنل جنرل ایلچن گولیوف سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے پیر کو ایوان صدر میں ان سے ملاقات کی۔ صدر مملکت نے اس امر کو اجاگر کیا کہ دونوں ممالک اہم علاقائی اور بین الاقوامی ایشوز پر یکساں مو¿قف رکھتے ہیں اور بین الاقوامی فورموں پر ایک دوسرے کی حمایت کرتے ہیں جو باہمی برادرانہ تعلقات کا غماز ہے۔ صدر نے اس امر پر اطمینان کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون مستحکم ہو رہا ہے، مشترکہ منصوبوں کے امکانات تلاش کرکے اس تعاون کو مزید تقویت دینے کی ضرور ت ہے۔ صدر نے کہا کہ ہمارے دوطرفہ اقتصادی تعاون کی موجودہ سطح اپنی حقیقی صلاحیت سے ہم آہنگ نہیں لہٰذا دوطرفہ تجارتی حجم میں اضافہ کی ضرورت ہے۔








