اسلام آباد ۔ 27 اگست (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ کشمیر میں بھارت کے فسطائی اور یکطرفہ اقدامات نے علاقائی اور عالمی امن کو خطرے میں ڈال دیا ہے، بھارتی افواج کی جانب سے مظلوم کشمیریوں کے بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر دنیا بھر کی انسانی حقوق کی تنظیمیں تشویش میں مبتلا ہیں اور یہ صورتحال روز بروز بگڑ رہی …
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی برطانیہ کے پارلیمانی وفد سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 27 اگست (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ کشمیر میں بھارت کے فسطائی اور یکطرفہ اقدامات نے علاقائی اور عالمی امن کو خطرے میں ڈال دیا ہے، بھارتی افواج کی جانب سے مظلوم کشمیریوں کے بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر دنیا بھر کی انسانی حقوق کی تنظیمیں تشویش میں مبتلا ہیں اور یہ صورتحال روز بروز بگڑ رہی ہے، عالمی برادری بھارتی بربریت کا نوٹس لے۔ انہوں نے یہ بات برطانیہ کے پارلیمانی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جس نے خالد محمود کی قیادت میں منگل کو ان سے ایوان صدر میں ملاقات کی۔ سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور چیئرمین کشمیر کمیٹی فخر امام بھی اس موقع پر موجود تھے۔ صدر مملکت نے کہا کہ بھارتی افواج کے مظلوم کشمیریوں پروحشیانہ ظلم و تشدد نے پوری دنیا کو ہلا کر رکھ دیا ہے، آج بھارت میں اقلیتیں غیر محفوظ ہیں، جنونی ہندو پرست بھارتی قیادت نے پوری دنیا پر واضح کر دیا ہے کہ اس نے صرف جمہوریت کا لبادہ اوڑھ رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج اور آر ایس ایس کے غنڈوں کی بربریت کا سختی سے نوٹس لینا چاہئے۔








