کراچی ۔ 22 جولائی (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی زیر صدارت گورنرہاﺅس میں ایس آئی ڈی سی ایل کا اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں گورنر سندھ عمران اسماعیل کے علاوہ وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا ، ایس آئی ڈی سی ایل بورڈ کے چیئر مین ثمر علی خان ،ایس آئی ڈی سی ایل کے سی ای او صالح فاروقی ، …
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی زیر صدارت گورنرہاﺅس میں ایس آئی ڈی سی ایل کا اعلیٰ سطحی اجلاس

مزید خبریں
کراچی ۔ 22 جولائی (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی زیر صدارت گورنرہاﺅس میں ایس آئی ڈی سی ایل کا اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں گورنر سندھ عمران اسماعیل کے علاوہ وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا ، ایس آئی ڈی سی ایل بورڈ کے چیئر مین ثمر علی خان ،ایس آئی ڈی سی ایل کے سی ای او صالح فاروقی ، این ای ڈی کے وائس چانسلر ڈاکٹر حشمت لودھی ، ڈین پروفیسر ڈاکٹر نعمان احمد ،گورنرسندھ کے پرنسپل سیکرٹری خاقان مرتضیٰ ، ایس آئی ڈی سی ایل کے بورڈ ممبر عدنان اضدر اور دیگر متعلقہ افسران موجود تھے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ کراچی کے گرین لائن بس سسٹم ، K-IV ، انفراسٹرکچر کی بحالی اور فائر فائٹنگ کی اسکیمیں اہمیت کی حامل ہیں۔ گورنرسندھ نے کہا کہ معاشی شہ رگ کراچی کی ترقی دراصل پورے پاکستان کی ترقی ہے اس ضمن میں وفاق شہرکی ترقی کے لئے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گا۔








