صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی صوبائی وزیر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ بلوچستان نور محمد دمڑ سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 5 نومبر (اے پی پی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ صوبائی اور وفاقی حکومتوں کو بلوچستان بالخصوص صوبے کے دور افتادہ علاقوں کے عوام کو صحت عامہ کی خدمات کی فراہمی کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھانے چاہئیں۔ انہوں نے یہ بات وزیر برائے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ بلوچستان نور محمد دمڑ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے پیر کو ایوان صدر میں ان …

اسلام آباد ۔ 5 نومبر (اے پی پی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ صوبائی اور وفاقی حکومتوں کو بلوچستان بالخصوص صوبے کے دور افتادہ علاقوں کے عوام کو صحت عامہ کی خدمات کی فراہمی کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھانے چاہئیں۔ انہوں نے یہ بات وزیر برائے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ بلوچستان نور محمد دمڑ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے پیر کو ایوان صدر میں ان سے ملاقات کی۔ صدر نے اس بات پر زور دیا کہ جسمانی اور ذہنی طور پر صحت مند انسانی وسائل کسی بھی قوم کی ترقی کی کلید ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کی یہ بنیادی ذمہ داری ہوتی ہے کہ وہ عوام کو قابل رسائی اور مساوی صحت عامہ کی خدمات فراہم کرے تاکہ انہیں معاشرے کا مفید شہری بنایا جا سکے۔ صدر نے کہا کہ ہماری توجہ بیماریوں سے بچاﺅ اور احتیاط پر مرکوز ہونی چاہئے۔ صفائی اور صحت مند طرز زندگی کے فروغ کے لئے عوام میں شعور اجاگر کرنے کی مہم شروع کی جانی چاہئے جو اس ضمن میں بنیادی اہمیت کی حامل ہے۔ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے وزیر نور محمد دمڑ نے صدر مملکت کو جاری منصوبہ جات اور عوام کو صحت کی خدمات کی فراہمی کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا۔ صدر نے بلوچستان کے عوام کو ضروری طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے اپنی بھرپور معاونت کی یقین دہانی کرائی۔

مزید خبریں