صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی پرتگال اور بیلجیئم کے لئے نامزد سفیروں سے ملاقات کے دوران گفتگو

اسلام آباد ۔ یکم اگست (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان امن پسند ملک ہے اوربالخصوص اپنے پڑوسی ممالک کے ساتھ پر امن بقائے باہمی پر یقین رکھتا ہے، پاکستان بھارت کے ساتھ جموں کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب مسائل کو مذاکرات کے ذریعے حل کرناچاہتا ہے، پرتگال اور بیلجیئم کے ساتھ دو طرفہ تجارت کے فروغ کے لئے فعال اور جامع اقدامات …

اسلام آباد ۔ یکم اگست (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان امن پسند ملک ہے اوربالخصوص اپنے پڑوسی ممالک کے ساتھ پر امن بقائے باہمی پر یقین رکھتا ہے، پاکستان بھارت کے ساتھ جموں کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب مسائل کو مذاکرات کے ذریعے حل کرناچاہتا ہے، پرتگال اور بیلجیئم کے ساتھ دو طرفہ تجارت کے فروغ کے لئے فعال اور جامع اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔ یہ بات انہوں نے پرتگال اور بیلجیئم کے لئے پاکستان کے نامزد سفیروں جاوید جلیل خٹک اور ظہیر اسلم جنجوعہ سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ دونوں نامزدسفیروں نے صدر مملکت سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔ صدر مملکت نے دونوں نامزد سفیروں پر زور دیاکہ پاکستان سیاحت کے شعبے میں وسیع تر استعداد کا حامل ملک ہے اور انہیں پرتگال اور بیلجیئم میں پاکستانی سیاحت کے فروغ کے لئے کام کرنا چاہیے۔